3 جون، 2023، 5:13 PM

ایران کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیوی اتحاد بنانے کا اعلان

ایران کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیوی اتحاد بنانے کا اعلان

ایرانی نیوی کمانڈر نے خلیج فارس کے ملکوں سمیت پاکستان و ہندوستان کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کیلئے خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔

نیوی کمانڈر شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور ہندوستان شامل ہوں گے۔

ایرانی نیوی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باہمی تعاون میں ہی امن و سلامتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اس سے پہلے چین اور روس کے ساتھ مل کر بحری مشقیں کی ہیں اور اب اس اتحاد کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1916937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha